پاکستانی ویٹ لفٹر خاتون نے بھارتی حریف کو شکست دے دی

انسپکٹر ارم خانم نے سری لنکا میں منعقدہ ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ 2025 دو گولڈ میڈل اپنے نام کر لیے فائل فوٹو انسپکٹر ارم خانم نے سری لنکا میں منعقدہ ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ 2025 دو گولڈ میڈل اپنے نام کر لیے

راولپنڈی پولیس کی انسپکٹر ارم خانم نے سری لنکا میں منعقدہ ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گولڈ میڈل اپنے نام کر لیے۔ ترجمان پولیس کے مطابق ارم خانم نے ڈیڈ لفٹ مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور بھارتی پاور لفٹر کو شکست دے کر نمایاں کامیابی سمیٹی۔

ان کی کامیابی کے اعزاز میں آر پی او شیخوپورہ رینج کے دفتر میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی، جس میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس شیخوپورہ رینج اطہر اسماعیل نے ارم خانم کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعام پیش کیا اور ملک و قوم کا نام روشن کرنے پر ان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

سی پی او خالد حمدانی نے کہا کہ انسپکٹر ارم خانم پنجاب پولیس کا روشن ستارہ ہیں اور ان کی یہ کامیابی پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔

install suchtv android app on google app store