فرانسیسی صدر نے سیبسٹین لاکورنو کو نیا وزیراعظم مقرر کر دیا

فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے اپنے قریبی ساتھی اور ملک کے وزیردفاع سیبسٹین لاکورنو کو نیا وزیراعظم نامزد کر دیا فائل فوٹو فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے اپنے قریبی ساتھی اور ملک کے وزیردفاع سیبسٹین لاکورنو کو نیا وزیراعظم نامزد کر دیا

فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے اپنے قریبی ساتھی اور ملک کے وزیردفاع سیبسٹین لاکورنو کو نیا وزیراعظم نامزد کر دیا ہے۔ 39 سالہ لاکورنو کے آج عہدہ سنبھالنے کا امکان ہے، اور انہیں مستعفی وزیراعظم فرانسوا بائرو کی طرح بجٹ کی منظوری کا سب سے بڑا چیلنج درپیش ہوگا۔

فرانس کی پارلیمنٹ نے بائرو کی حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا۔

ووٹنگ سے قبل بائرو نے کہا تھا کہ ملک کے بڑھتے ہوئے قومی قرضے کو صرف کفایت شعاری کے ذریعے کم کیا جا سکتا ہے اور ان کا استعفیٰ اس مسئلے کا حل نہیں۔

بائرو نے اگست میں بتایا تھا کہ فرانس کا قرض ہر سیکنڈ میں 5 ہزار یورو کی شرح سے بڑھ رہا ہے اور گزشتہ 50 سالوں میں ایک بھی متوازن بجٹ پیش نہیں کیا جا سکا۔

وزیر داخلہ برونو ریٹیلیو کے مطابق، فرانس تاریخ میں کبھی بھی اس قدر اقتصادی دباؤ کا شکار نہیں ہوا۔

بائرو کی حکومت نو ماہ سے بھی کم عرصے میں قائم رہی۔ وہ بجٹ میں 44 ارب یورو کی کٹوتی، ملکی دفاع پر مزید ساڑھے 3 ارب یورو خرچ کرنے اور ویلفیئر اخراجات منجمد کرنے کے اقدامات کرنا چاہتے تھے۔

استحکام کے لیے انہوں نے امیروں سے بھی حکومت کی مدد حاصل کرنے اور دو سرکاری چھٹیوں پر کام کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔

میکرون اقلیتی حکومت بنانےکےلیے کوشاں ہیں، 577 رکنی قومی اسمبلی میں بائیں بازو کے بلاک کو اکثریت حاصل ہے مگر وہ حکومت بنانےکی پوزیشن میں نہیں۔

لا کورنو ماضی میں کنزریٹو رہ چکے ہیں اور اسی وجہ سے سینٹر لیفٹ سوشلسٹ پارٹی کی جانب سے انکی حمایت مشکل ہے، ایسے میں میکرون کو لاپن اور دائیں بازو کی نیشنل ریلی کی حمایت درکار ہوگی۔

فرانس میں بجٹ کے معاملے پر ملک کے مختلف شہروں میں مظاہروں کا بھی امکان ہے جس میں جلاؤ گھیراؤ کا خدشہ ہے۔

install suchtv android app on google app store