وزیراعظم نے طالبان حکومت کوخبردار کر دیا، پاکستان میں دہشت گردی برداشت نہیں ہوگی

وزیراعظم کی سفارتی اپیل، افغان طالبان سے دہشت گرد گروہوں کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ فائل فوٹتو وزیراعظم کی سفارتی اپیل، افغان طالبان سے دہشت گرد گروہوں کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ

وزیراعظم شہباز شریف نے ستائیس ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں تمام اتحادی جماعتوں بالخصوص صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ستائیسویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترمیم کی منظوری میں ایوان نے مثالی یکجہتی اور اتحاد کا مظاہرہ کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے افغان طالبان حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے والے دہشت گردگروہوں کو لگام ڈالیں۔وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اور وانا میں دہشت گردی کے واقعات میں غیرملکی عناصر کا ملوث ہونا واضح ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے دشمنوں کی سرگرمیوں سے بخوبی آگاہ ہے اور ماضی کی طرح انھیں منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ غیرملکی عناصر کی حمایت یافتہ ٹی ٹی پی اور بی ایل اے سمیت دہشت گرد گروہوں کو پاکستان کے امن، خوشحالی اور ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیا جائے گا۔

وزیراعظم نے افغان حکومت کو پاکستان کے ساتھ مل بیٹھ کر خطے میں امن و خوشحالی کیلئے دہشت گردی کے مسئلے کو حل کرنے کی دعوت دی۔

install suchtv android app on google app store