عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات نے بتا دیا

مصر کے فلکیاتی ماہرین  کے مطابق عید الاضحیٰ 2024 کا پہلا دن اتوار 16 جون کو ہوگا فائل فوٹو مصر کے فلکیاتی ماہرین کے مطابق عید الاضحیٰ 2024 کا پہلا دن اتوار 16 جون کو ہوگا

عید الفطر کے چند روز بعد ہی مصر کے فلکیاتی ماہرین کی جانب سے عید الاضحیٰ کے حوالے سے پیشگوئی کی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے کے رپورٹ میں مصر کے فلکیاتی ادارے جیو فزیکل ریسرچ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ذی الحج کا چاند 6 جون بروز جمعرات کو دیکھا جاسکے گا۔

جیو فزیکل ریسرچ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق مصر میں ذی الحج کے مہینے کا آغاز جمعہ 7 جون 2024 کو ہوگا، اس حساب سے عید الاضحیٰ 2024 کا پہلا دن اتوار 16 جون 2024 کو ہوگا جب کہ وقوف عرفہ 15 جون کو ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق حتمی رائے سعودی عرب کی طرف سے عید الاضحی کی تاریخ کا تعین کرنے کے بعد ہی قائم کی جا سکے گی۔

دوسری جانب پاکستان میں عید الاضحٰی کی تاریخ کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی ذی الحج کا چاند نظر آنے کے بعد کرے گی۔

install suchtv android app on google app store