عید الاضحیٰ پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 9 دہشتگرد گرفتار

حکام کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ فائل فوٹو حکام کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے عید الاضحیٰ پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے پنجاب کے 3 شہروں سے خاتون سمیت 9 دہشتگردوں کو گرفتارکرلیا گیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی ملتان، بہاولپور اور ڈی جی خان میں کی گئی جس کے دوران 9 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا مزید کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی شناخت عدنان، عبدالحلیم، شیراز، بلقیس اور عمر بن خالد کے نام سے ہوئی۔ دہشتگردوں سے ہینڈ گرینیڈ، خود کش جیکٹ بنانے کا سامان اور نقدی برآمد ہوئی۔ کالعدم تنظیم کا نیٹ ورک عید الاضحیٰ پر دہشتگردی کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

ترجمان کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store