عید الاضحیٰ پر شوبز ستاروں کے منفرد انداز

عید الاضحیٰ پر شوبز ستاروں کے منفرد انداز فوٹو: سوشل میڈیا عید الاضحیٰ پر شوبز ستاروں کے منفرد انداز

پاکستان سمیت کئی ممالک میں آج عیدالاضحیٰ نہایت جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے، پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف ستاروں کی جانب سے بھی اپنے مداحوں و فالوورز کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

شوبز ستاروں نے بھی اپنی اور اہل خانہ کے ساتھ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جس میں وہ عید کی خوشیاں مناتے نطر آرہے ہیں۔

حرا مانی نے زرا انوکھے انداز سے سوشل میڈیا پر عید کی تصویر شیئر کی۔ تصویر میں حرا مانی کے ساتھ ان کا سفید رنگ کا بکرا بھی ہے۔ حسن اتفاق کہ حرا بھی اسی رنگ کا لباس زیب تن کیے ہوئے تھیں۔

قطر میں موجود عائزہ خان نے بھی اپنے مداحوں کو یاد رکھا اور چاند رات کو نیلے جبکہ عید کے روز ہلکے گلابی رنگ کے لباس میں عید کی مبارک باد دی۔

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی مدیحہ امام نے اپنے شوہر موجی بصر کے ہمراہ تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں۔

معرف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے سفید رنگ کے لباس اور ہاتھوں میں لال گلاب اور گجرے پہن کر مداحوں کو مبارک باد دی۔

معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر زرد رنگ کے کپڑے پہنے تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی مداحوں کو عید کی مبارک باد بھی دیتے ہوئے مداحوں کو ایسا لباس پہننے کی ترغیب بھی دی۔

دوسری جانب اداکارہ درفشاں اور ماورہ حسین نے مہندی سے سجے ہاتھوں کے ساتھ مداحوں کو چاند رات کی مبارک باد دی اور اداکارہ عائشہ عمر نے روایتی سبز و سرخ جوڑے میں مداحوں کو عید مبارک کہا۔

install suchtv android app on google app store