ایک دن میں کتنا گوشت کھانا صحت کیلئے فائدہ مند ہے؟

ایک دن میں کتنا گوشت کھانا صحت کیلئے فائدہ مند ہے؟ فائل فوٹو ایک دن میں کتنا گوشت کھانا صحت کیلئے فائدہ مند ہے؟

عید الاضحیٰ کے موقع پر جہاں ہر طرف مزے مزے کے پکوان تیار ہو رہے ہوتے ہیں وہاں کھانے میں احتیاط کا دامن چھوڑنا بھی معمول بن جاتی ہیں۔

گوشت اس وقت ہی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے، جب گوشت کی مطلوبہ اور مخصوص مقدار کھائی جائے۔

طبی ماہرین کی رائے کے مطابق قربانی کا گوشت کھانے میں احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے، زیادہ گوشت کھانا شوگر، السر ، امراض دل اور معدے کے مریضوں کے لیے خطرناک ہوسکتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق ایک انسان کو دن بھر میں 200 سے 250 گرام سرخ گوشت کی ضرورت ہوتی ہے اور اضافی گوشت جسم میں یورک ایسڈ بڑھاتا ہے جو کہ جوڑوں کے امراض کا باعث بنتا ہے جبکہ گردوں پر بھی بوجھ بڑھتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ایک رپورٹ کے مطابق عام طور پر ہر بالغ انسان کو ہفتے میں صرف 2 بار سرخ گوشت استعمال کرنا چاہیے، تاہم اگر وہ یومیہ بنیادوں پر گوشت استعمال کر رہے ہیں تو ہفتے بھر میں اس کی مقدار 500 گرام سے زیادہ نہ ہو۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سرخ گوشت میں پروٹین، وٹامنز اور منرل کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے، جس وجہ سے یہ انسانی صحت کے لیے مفید ہوتا ہے، تاہم زائد مقدار میں گوشت کھانے سے ہاضمے، اور پیٹ کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

اضافی اور زائد گوشت کھانے کے باعث لوگوں کے پیٹ میں مروڑ، اور درد پیدا ہونے سمیت قبض اور موشن کی شکایت بھی ہوجاتی ہے، جب کہ کم عمراور نو عمر افراد تو گوشت کی زیادہ مقدار کھانے سے مزید بیمار پڑ جاتے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store