قربانی ایک رسم نہیں بلکہ عالمگیر جذبہ ہے: وزیر اعظم

شہباز شریف فائل فوٹو شہباز شریف

 وزیر اعظم شہباز شریف نے عید الاضحیٰ کے پُر مسرت موقع پر پاکستانی قوم اور عالم اسلام کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قربانی ایک رسم نہیں بلکہ عالمگیر جذبہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہعید کے پُر مسرت موقع پر پاکستانی قوم اور عالم اسلام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، اللہ پوری ملت اسلامیہ کی عبادات اور قربانیاں اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔‘

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ حضرت ابراہیمؑ نے اللہ کی بارگاہ میں قربانی کی لازوال مثال پیش کی تھی، یہ عمل اللہ کو اتنا پسند آیا کہ اسے اُمتِ محمدیؐ کے لیے بطور عبادت لازم قرار دے دیا، یاد رکھیں! قربانی ایک رسم نہیں بلکہ ایک عالمگیر جذبہ ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قربانی کا مقصد اعلیٰ مقاصد کے حصول کے لیے اپنی متاع حیات کو اللہ کے راستے میں قربان کرنا ہے، کوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک اس میں ایثار اور قربانی کا جذبہ موجود نہ ہو۔

انھوں نے کہا ہے کہ اہلیان پاکستان اور پوری دنیا کے تمام مسلمانوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں، اللہ پاکستان پر اپنی رحمتیں نازل کرے اور ہم سب کے اعمال صالحہ کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔

install suchtv android app on google app store