اسرائیلی فورسز کا مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملہ

اسرائیلی فورسز کا مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملہ فائل فوٹو اسرائیلی فورسز کا مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملہ

اسرائیلی فورسز نے آج طلوع آفتاب سے پہلے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں درجنوں نمازیوں پر حملہ کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز کے مسجد اقصیٰ کے اندر داخلے پر فلسطینی شہری مشتعل ہو گئے ،سکیورٹی فورسز سے جھڑپیں ہوئی ہیں جن میں کئی فلسطینی زخمی ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق ایک فلسطینی بزرگ خاتون نے بتایا کہ وہ قرآن شریف کی تلاوت کر رہی تھی اس دوران اسرائیلی پولیس اندر گھس آئی اورگرینیڈ پھینکے، ان میں سے ایک میرے سینے پر لگا، خاتون کو سانس لینے میں شدید دشواری پیش آ رہی تھی۔

دوسری جانب حماس نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں سے مسجد اقصیٰ پہنچنے کی اپیل کی جس کے بعد فلسطینی خواتین اور بچوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد مسجد اقصیٰ پہنچ گئی۔

install suchtv android app on google app store