کیڈٹ کالج وانا پر حملہ ناکام، تمام دہشت گرد ہلاک

کیڈٹ کالج وانا پر حملہ کرنے والے ایک خودکش سمیت چار دہشت گردوں کو کامیاب آپریشن کے دوران ہلاک کر دیا گیا فائل فوٹو کیڈٹ کالج وانا پر حملہ کرنے والے ایک خودکش سمیت چار دہشت گردوں کو کامیاب آپریشن کے دوران ہلاک کر دیا گیا

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کیڈٹ کالج وانا پر حملہ کرنے والے ایک خودکش سمیت چار دہشت گردوں کو کامیاب آپریشن کے دوران ہلاک کر دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت کالج کی عمارت کو بارودی مواد اور ممکنہ سرنگوں سے مکمل طور پر کلیئر کرنے کا عمل جاری ہے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق اس کامیاب کارروائی کے دوران کیڈٹ کالج کے کسی بھی طالب علم یا استاد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

فورسز نے فوری ایکشن لیتے ہوئے کالج میں موجود تمام طلبہ اور اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کر لیا۔

ذرائع کے مطابق حملے کے وقت کالج میں تقریباً 650 افراد موجود تھے، جن میں 525 کیڈٹس شامل تھے۔

سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ افغان خوارج کی کالج میں موجودگی اور کیڈٹس کی جانوں کی حفاظت کے پیش نظر آپریشن نہایت احتیاط، منصوبہ بندی اور حکمتِ عملی کے ساتھ انجام دیا گیا۔

خیال رہےکہ گزشتہ روز افغان خوارج نےکالج کے مرکزی گیٹ سے بارود سےبھری گاڑی ٹکرا دی تھی، دھماکے سےکالج کا مرکزی گیٹ گرگیا اورقریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچاتھا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق وانا کیڈٹ کالج پر حملہ کرنے والے خوارجیوں کا تعلق افغانستان سے بتایاگیا ہے اور حملہ آور ٹیلیفون پر وہیں سے ہدایات لے رہے تھے، خوارج ایک عمارت میں چھپے تھے جو کیڈٹس کی رہائش سے بہت دور تھی۔

install suchtv android app on google app store