ارجنٹائن میں رہائشی عمارت میں آتشزدگی متعدد افراد ہلاک

ارجنٹائن میں رہائشی عمارت میں آتشزدگی متعدد افراد ہلاک فائل فوٹو ارجنٹائن میں رہائشی عمارت میں آتشزدگی متعدد افراد ہلاک

ارجنٹائن میں رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 3 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

 آگ میں جھلس کر مرنے والوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں، جبکہ 35 زخمی افراد کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ارجنٹائن کے دارالحکومت میں واقع ایک عمارت کی ساتویں منزل پر صبح تقریباً 6 بجے آگ لگی اور آٹھویں منزل تک تیزی سے پھیل گئی۔

ایمرجنسی سروسز کے سربراہ کا کہنا ہے کہ دو خواتین اور تین بچوں کو زندہ نکال لیا گیا تھا لیکن وہ دھویں میں سانس لینے اور جھلسنے کی وجہ سے اسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

تفتیش کے انچارج پراسیکیوٹر نے کہا کہ 14 منزلہ عمارت میں آگ لگنے کی وجہ حادثاتی معلوم ہوتی ہے جس میں دھماکے کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا ہے۔

install suchtv android app on google app store