چین: اسکول کے ہاسٹل میں آتشزدگی سے 13 افراد ہلاک

چین میں اسکول کے ہاسٹل میں آتشزدگی سے 13 افراد ہلاک فائل فوٹو چین میں اسکول کے ہاسٹل میں آتشزدگی سے 13 افراد ہلاک

وسطی چین کے صوبے ہنان میں ایک اسکول کی ہاسٹل میں آتشزدگی کے واقعے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

چینی سرکاری میڈیا کے مطابق ہنان کے علاقے یشاپو کے اسکول میں جمعے کی شب آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس میں 13 افراد ہلاک جبکہ ایک شخص جھلس کر زخمی ہوگیا ہے۔

چینی حکام کے مطابق جھلس کر زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ آتشزدگی کے بعد اسکول سے منسلک ایک شخص کو حراست میں لیکر واقعے سے متعلق تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق چینی حکام کی جانب سے تاحال یہ وضاحت نہیں دی گئی ہے کہ ہلاک شدہ افراد میں بچوں کی کتنی تعداد شامل ہیں۔

install suchtv android app on google app store