چین: کوئلے کی کان میں آتشزدگی سے متعدد افراد ہلاک

کوئلے کی کان میں آتشزدگی سے متعدد افراد ہلاک فائل فوٹو کوئلے کی کان میں آتشزدگی سے متعدد افراد ہلاک

چین کے جنوب مغربی صوبہ گوئزو میں کوئلے کی کان میں آگ بھڑک اٹھی ایمرجنسی اہلکاروں نے آگ پر قابو پالیا اور مقام پر درجہ حرارت معمول پر آگیا ہے لیکن ابتدائی تصدیق کے بعد 16 افراد میں بقائے حیات کی کوئی علامات نہیں ملیں۔ 

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پنزو شہر کی حکومت نے گزشتہ روز اپنی ویب سائٹ پر جاری کردہ ایک نوٹس میں کہا کہ کوئلے کی کان میں صبح تقریباً 8 بج کر 10 منٹ پر آگ بھڑک اٹھی۔حکومتی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر تعین کیا گیا کہ کنویئر بیلٹ میں آگ لگی جس کے نتیجے میں 16 افراد پھنس گئے، تاہم یہ تفصیلات نہیں بتائیں گئیں کہ کتنا نقصان ہوا اور آگ کیسے لگی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی اہلکاروں نے آگ پر قابو پالیا اور مقام پر درجہ حرارت معمول پر آگیا ہے لیکن ابتدائی تصدیق کے بعد 16 افراد میں بقائے حیات کی کوئی علامات نہیں ملیں۔اگرچہ حالیہ دہائیوں میں ملک کے کان کنی کے شعبے میں حفاظتی معیارات میں بہتری آئی ہے لیکن حادثات سے اب بھی اکثر صنعت کو پریشانی کا سامنا ہے، جہاں اکثر پروٹوکول کے نفاذ میں کی وجہ سے ایسے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

گزشتہ ماہ شمالی چین کے صوبے شنشی میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں سے 9 اندر پھنس گئے تھے جہاں مزید دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے جو کہ کان کی سطح کے قریب تھے۔

install suchtv android app on google app store