سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا کھلاڑی کون؟

سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا کھلاڑی کون؟ فائل فوٹو سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا کھلاڑی کون؟

دنیا بھر کی فٹبال لیگز کے باعث کھلاڑیوں کی سالانہ تنخواہیں حیرت انگیز ہوچکی ہیں، سعودی لیگ میں سب سے مہنگے پلئیر کے طور پر جب پرتگال کے اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے قدم رکھا تو دنیا کے مہنگے ترین فٹبالر بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

تاہم گزشتہ ایک برس کے دوران کئی عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی اس فہرست میں جگہ پانے میں کامیاب ہوئے ہیں جن کی سالانہ اجرت 30 ملین سے سالانہ 200 ملین یورو تک ہے، جس کی پاکستان روپوں میں قیمت (9 ارب سے تقریباً 64 سے ارب سے زائد) بنتے ہیں۔

فہرست میں ٹاپ پر پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے نام آتا ہے جس میں سعودی کلب النصر کی نمائندگی کرتے ہوئے سالانہ 200 ملین یورو سے زائد کمارہے ہیں۔

رونالڈو پہلے سُپر اسٹار تھے جنہوں نے سب سے پہلے سعودی عرب کا رخ کیا، انکے بعد نامور کھلاڑیوں نے لیگ سے معاہدے کرنا شروع کیے، اسٹار فٹبالر نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو جھگڑوں کے باعث خیرباد کہا تھا۔

فٹبالرز کی فہرست ٹاپ میں رونالڈو کے ہمراہ کریم بینزیما کا نام گردش کرتا ہے جنہیں سعودی کلب التحاد نے کچھ ماہ قبل 200 ملین یورو میں اپنی ٹیم میں شامل کیا تھا۔

ریال میڈرڈ میں 14 ناقابل یقین سیزن میں 354 گول اسکور کرنے والے کریم بینزیما نے 2023 میں ریاض آمدگی ظاہر کی تھی۔

برازیل کے کپتان اور حال ہی میں الہلال ٹیم کی شمولیت اختیار کرنے والے نیمار جونئیر 100 ملین یورو یعنی (28 ارب 5 کروڑ 27 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) سے زائد میں 2 سالہ معاہدہ کیا ہے۔

انہوں نے فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کو خیرباد کہا اور 6 گُنا زیادہ سالانہ تنخواہ پر کلب کو جوائن کیا، کلب کی جانب سے نیمار کو 25 کمروں پر مشتمل مینشن (حویلی) اور 8 شاندار گاڑیوں کا بیٹرا بھی ملے گا۔

فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) سے تعلق رکھنے والے کیلان ایمباپے کلب سے سالانہ 70 ملین یورو کمارہے ہیں جبکہ انہیں سعودی کلب الہلال نے حال ہی میں 332 ملین ڈالر کی ریکارڈ بولی لگائی تھی۔

فرانسیسی فٹبالر این گولو کانٹے کو 2015 میں لیسٹر نے صرف 5.6 ملین یورو میں سائن کیا تھا تاہم اپنے پہلے ہی سیزن میں ٹائٹل جیتنے کے بعد چیلسی نے انہیں 32 ملین یورو میں اپنی ٹیم میں شامل کرلیا۔

چیلسی میں 7 شاندار سیزن گزارنے کے بعد 2023 میں سعودی کلب التحاد نے انہیں ملین یورو کی پیشکش کی اور وہ بھی ریاض پہنچ گئے، کلب انکو سالانہ تنخواہ 100 ملین یورو دینے کا پابند ہے۔

فہرست میں ارجنٹائن ورلڈکپ جتوانے والے لیونل میسی اسوقت امریکی کلب انٹرمیامی کی نمائندگی کررہے ہیں، وہ سالانہ کلب سے 45 ملین یورو کمائیں گے جبکہ اسپانسرز سے حاصل ہونے والی رقم شمار نہیں۔

install suchtv android app on google app store