عراق: شادی کی تقریب میں آگ لگنے سے 100 افراد ہلاک، 150 سے زائد زخمی

شادی کی تقریب میں آگ لگنے سے 100 افراد ہلاک عالمی میڈیا شادی کی تقریب میں آگ لگنے سے 100 افراد ہلاک

عراق کے علاقے حمدانیہ میں شادی کی تقریب میں آگ لگنے سے 100 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آگ شادی ہال میں لگی اور اس واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔ رپورٹس کے مطابق ابتدائی معلومات سے پتہ چلا ہے کہ شادی کے دوران آتش بازی کی گئی تھی جس سے ہال میں آگ بھڑک اٹھی۔

مقامی حکام کے مطابق آتش زدگی کے باعث شادی ہال کی چھت کا کچھ حصہ بھی گر گیا۔ عراق کی وزارتِ صحت کے ترجمان سیف البدر نے کہا ہے کہ بدقسمت حادثے کے متاثرہ افراد کو امداد فراہم کرنے کے لیے تمام کوششیں کی جا رہی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آتش بازی عراق میں شادی کی تقریبات کی ایک عام روایت ہے اور آگ لگنے کے وقت تقریباً 1 ہزار افراد کے تقریب میں موجود ہونے کی اطلاع ہے۔

install suchtv android app on google app store