شہر قائد میں سرد ہواوں کا راج برقرار، سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا

شہر قائد میں سرد ہواوں کا راج برقرار، سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا فائل فوٹو شہر قائد میں سرد ہواوں کا راج برقرار، سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا

شہر قائد میں سرد ہواوں کا سلسلہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا، صبح کے وقت سرد ہواوں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق رواں برس شہر قائد میں ہونے والی ٹھنڈ نے شہریوں کو ٹھٹرنے پر مجبور کردیا، آج پھر موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ صبح کے وقت سرد ہواوں کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صبح کے وقت درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہواں کی رفتار 15 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے، سردی کی لہر آئندہ کچھ روز تک برقرار رہے گی۔

 

install suchtv android app on google app store