سردی میں اسلام آباد میں فضائی آلودگی میں اضافے کا خدشہ، شہریوں کو احتیاط کی تنبیہہ

اسلام آباد میں خشک سردی کے دوران فضائی آلودگی تیزی سے بڑھنے کا امکان ہے فائل فوٹو اسلام آباد میں خشک سردی کے دوران فضائی آلودگی تیزی سے بڑھنے کا امکان ہے

وزارت قومی صحت نے خبردار کیا ہے کہ اسلام آباد میں خشک سردی کے دوران فضائی آلودگی تیزی سے بڑھنے کا امکان ہے، اور اسموگ صحت عامہ کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔ وزارت نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ اسموگ سے متعلق ممکنہ خطرات سے بچا جا سکے۔

ایڈوائزری کے اہم نکات:

اسموگ کے دوران فضا میں موجود ذرات صحت کے لیے نقصان دہ ہیں۔

بچے، بوڑھے اور دائمی امراض کا شکار افراد اسموگ کے اثرات کے زیادہ شکار ہو سکتے ہیں۔

شدید اسموگ سانس کی بیماریوں، دل کے امراض اور آنکھوں کے مسائل میں اضافہ کر سکتی ہے۔

احتیاطی اقدامات:

غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں۔

کھڑکیاں اور دروازے بند رکھیں۔

فضائی آلودگی والے علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔

لکڑی، کوڑا یا دیگر مواد جلانے سے پرہیز کریں تاکہ دھواں پیدا نہ ہو۔

آنکھوں میں جلن ہو تو صاف پانی سے دھوئیں۔

دوران اسموگ ماسک پہن کر ہی باہر نکلیں۔

سانس میں تکلیف یا سینے میں درد کی صورت میں فوری طور پر معالج سے رجوع کریں۔

وزارت قومی صحت نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ ایڈوائزری پر عمل کریں تاکہ اسموگ کے دوران صحت کے خطرات کم کیے جا سکیں۔

وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ دمہ اور سانس کے مریض ادویات ساتھ رکھیںِ اسموگ سیزن کے دوران شہری پانی کا زیادہ استعمال کریں، شہری فضائی آلودگی میں کمی کیلئے حکومت کا ساتھ دیں۔

install suchtv android app on google app store