ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرگرم کمپنی اوپن اے آئی نے پیشگوئی کی ہے کہ 2030 تک تقریباً 2 کروڑ 20 لاکھ افراد چیٹ جی پی ٹی کی سبسکرپشن حاصل کریں گے۔
کمپنی کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں جولائی 2025 تک تقریباً 35 لاکھ صارفین پلس یا پرو پلانز کے ذریعے اس سروس کو استعمال کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اوپن اے آئی کی آمدنی 2025 کے اختتام تک تقریباً 20 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے، تاہم کمپنی کو تحقیقاتی اخراجات اور دیگر مالی چیلنجز کا بھی سامنا ہے۔
کمپنی نئے ذرائع آمدنی تلاش کر رہی ہے، جن میں خریداری اور اشتہارات کی خصوصیات شامل ہیں، جبکہ حال ہی میں چیٹ جی پی ٹی میں پرسنل شاپنگ اسسٹنٹ بھی متعارف کرایا گیا ہے، جس سے اضافی آمدنی کے مواقع پیدا ہوں گے۔
ماہرین کے مطابق اگر یہ پیشگوئی درست ثابت ہوئی تو چیٹ جی پی ٹی دنیا کی سب سے بڑی سبسکرپشن بیسڈ سروسز میں شامل ہو جائے گی۔