چیٹ جی پی ٹی نے دنیا بھر میں گروپ چیٹس کا نیا فیچر لانچ کر دیا

اے آئی چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی میں گروپ چیٹس کا فیچر چند منتخب ممالک تک محدود رکھا تھا فائل فوٹو اے آئی چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی میں گروپ چیٹس کا فیچر چند منتخب ممالک تک محدود رکھا تھا

چند روز قبل اوپن اے آئی نے اپنے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی میں گروپ چیٹس کا فیچر چند منتخب ممالک تک محدود رکھا تھا، تاہم اب یہ فیچر دنیا بھر کے تمام صارفین کے لیے جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ نیا فیچر آئندہ چند دنوں میں بتدریج تمام صارفین تک پہنچ جائے گا۔

گروپ چیٹ میں زیادہ سے زیادہ 20 افراد شامل ہو سکیں گے، جبکہ گروپ میں ہونے والی گفتگو کو چیٹ جی پی ٹی کی ریٹ لمٹ کا حصہ نہیں سمجھا جائے گا۔

گروپ چیٹس کے لیے چیٹ جی پی ٹی 5.1 آٹو ماڈل استعمال کیا جائے گا۔

اوپن اے آئی کی جانب سے چیٹ بوٹ کے ردِعمل سے متعلق چند نئی ہدایات بھی شامل کی گئی ہیں، جن کے تحت چیٹ جی پی ٹی کو یہ سمجھایا گیا ہے کہ گروپ چیٹس میں کہاں خاموش رہنا ہے، کب جواب دینا ہے، اور گفتگو میں کس نوعیت کا رویہ اختیار کرنا ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ کسی بھی صارف کو اس کی مرضی کے بغیر کسی گروپ چیٹ میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

گروپ چیٹ میں شامل ہونے کے لیے صارف کو پہلے دعوت نامہ بھیجا جائے گا، اور قبولیت کے بعد ہی اسے گروپ کا حصہ بنایا جائے گا۔

گروپ چیٹس میں شامل ہونے والے افراد کے لیے کم از کم عمر کی حد 18 سال مقرر کی گئی ہے۔

یہ اس کمپنی کا اس طرز کا پہلا فیچر ہے جس کا مقصد دفتری ٹیموں، دوستوں اور گھر والوں کو اکٹھے ملکر کام کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

ڈائریکٹ میسجنگ کا اضافہ چیٹ جی پی ٹی کے استعمال کے تجربے کو مکمل طور پر بدل دے گا اور صارفین نہ صرف اے آئی بلکہ اس پلیٹ فارم کو دیگر افراد سے رابطوں یا ملکر کام کرنے کے لیے بھی استعمال کرسکیں گے۔

گروپ میں شامل ہر فرد کی اپنی پروفائل، یوزر نیم اور پروفائل فوٹو ہوگی تاکہ دیگر افراد کے لیے یہ جاننا آسان ہو کہ میسج کس نے بھیجا، جبکہ وہ میسجز پر ایموجیز سے ری ایکٹ بھی کرسکیں گے۔

چیٹ جی پی ٹی کے تمام اہم ٹولز بشمول ویب سرچ، امیج جنریشن، اپ لوڈز، فائل شیئرنگ اور دیگر گروپ چیٹس کے اندر دستیاب ہوں گے۔

install suchtv android app on google app store