ٹیلی کام سیکٹر کی تین سالہ کارکردگی رپورٹ جاری، آمدن میں حیران کن کمی

ٹیلی کام سیکٹر کی تین سالہ کارکردگی رپورٹ جاری، آمدن میں حیران کن کمی فائل فوٹو ٹیلی کام سیکٹر کی تین سالہ کارکردگی رپورٹ جاری، آمدن میں حیران کن کمی

پی ٹی اے نے ٹیلی کام سیکٹر کی تین سالہ کارکردگی رپورٹ تیارکرلی ہے، پاکستان میں ٹیلی کام کا شعبہ مالی طور پر اتار چڑھاؤ کا شکار ہے، آمدن 955 ارب سےکم ہو کر803 ارب روپے رہ گئی۔

دستاویز کے مطابق  ایک سال میں ٹیلی کام سیکٹر کی آمدن میں 152 ارب روپے کی کمی  ہوئی،   2022-23 میں ٹیلی کام سیکٹر کی آمدن 817 ارب روپے تھی  ،  2023-24 میں آمدن اضافہ کے ساتھ 955 ارب روپے رہی  ،  2024-25 میں ٹیلی کام کی آمدن کم ہوکر 803 ارب روپے پر آگئی  ۔

 پی ٹی اے کے مطابق  پاکستان میں ٹیلی کام صارفین میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،  2024-25 میں ٹیلی کام صارفین کی تعداد 20 کروڑ 2 لاکھ تک پہنچ گئی ، ملک میں ٹیلی ڈینسٹی بڑھ کر 81.21 فیصد ہو گئی ہے ،  3 سال میں براڈبینڈ صارفین میں 2 کروڑ 20 لاکھ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، براڈبینڈ کے پھیلاؤ میں تقریبا 61 فیصد تک پہنچ گیا ہے،  3 سال میں 5 ہزار سے زائد نئی موبائل سروس ٹاور کا اضافہ ہوا ۔

install suchtv android app on google app store