ایکس کے نئے فیچر سے ٹرمپ کے اکاؤنٹ کی اصل لوکیشن ظاہر ہو گئی

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے فائل فوٹو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے

گزشتہ ہفتے کے آخر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے صارفین یہ دیکھ سکتے ہیں کہ پلیٹ فارم کے مطابق کوئی اکاؤنٹ کس ملک یا خطے سے چلایا جا رہا ہے۔ بی سی نیوز نے بتایا کہ یہ فیچر جسے ’اباؤٹ دز اکاؤنٹ‘ کہا جاتا ہے، صارف کی بائیو میں دستیاب ہے اور اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اکاؤنٹ تک رسائی اکثر کہاں سے حاصل کی جاتی ہے۔

اس فیچر نے چند دلچسپ حقائق بھی سامنے لائے ہیں۔ مثال کے طور پر، کچھ نمایاں اکاؤنٹس جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں مواد شیئر کرتے ہیں اور جن کی پوسٹس پر بڑی تعداد میں ردعمل آتا ہے، دراصل امریکہ سے نہیں بلکہ بیرونِ ملک سے چلائے جا رہے ہیں۔

دو روز قبل، ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا تھا، جس میں ایکس کے اکاؤنٹ @TRUMP_ARMY_ کی پوسٹ دکھائی گئی، جس نے سپریم کورٹ کے ٹرمپ کے حق میں فیصلے کا جشن منایا۔

اس اکاؤنٹ کے پانچ لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں، اور ایکس کے مطابق یہ اکاؤنٹ بھارت میں ہے۔ مارچ 2022 میں پلیٹ فارم جوائن کرنے کے بعد، اس نے اپنا یوزر نیم چار بار تبدیل کیا ہے۔

اسی طرح، @IvankaNews_ نامی اکاؤنٹ، جو خود کو ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا کا فین اکاؤنٹ بتاتا ہے، ایک ملین سے زیادہ فالوورز رکھتا ہے اور روزانہ کئی بار صدر ٹرمپ اور ‘میک امریکہ گریٹ اگین’ تحریک کے حق میں پوسٹ کرتا ہے۔

اس صارف نے پہلے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے 2024 کے انتخابات میں ٹرمپ کو ووٹ دیا، لیکن ایکس کے مطابق یہ اکاؤنٹ نائیجیریا میں ہے اور 2010 سے اب تک اپنا یوزر نیم گیارہ بار تبدیل کر چکا ہے۔

اسی طرح، کئی ایسے اکاؤنٹس جو خود کو اسکاٹ لینڈ سے ظاہر کرتے ہیں اور اسکاٹش آزادی کے حق میں پوسٹ کرتے رہے، ایکس کے مقام کے فیچر کے مطابق دراصل ایران سے پلیٹ فارم تک رسائی حاصل کر رہے ہیں۔

ایک اکاؤنٹ، ایوان میک گریگر، دعویٰ کرتا ہے کہ وہ ڈنڈی (اسکاٹ لینڈ) میں ہے، لیکن تین روز قبل اس نے پوسٹ کی کہ “رائے شماری چھپائی جا سکتی ہے، عوامی جوش نہیں، آزادی کا عمل پہلے ہی شروع ہو چکا ہے۔”

ایک اور صارف، Alisa Stewart (جو خود کو گلاسگو میں مقیم ظاہر کرتی ہیں) نے ہفتے کو یہ لکھا کہ نسلیں بدلتی رہتی ہیں، لیکن آزادی ہمیشہ قائم رہتی ہے، اسکاٹ لینڈ کی آزادی اس کی ڈیمو گرافی سے ماورا اور لازوال ہے۔

لیکن ایکس کے مقام کے ڈیٹا نے ظاہر کیا ہے کہ یہ دونوں اکاؤنٹس نیدرلینڈز میں موجود ہیں اور ایران میں اینڈرائیڈ ایپ کے ذریعے ایکس تک رسائی حاصل کر رہے ہیں۔

جب سے ایکس نے ان اکاؤنٹس کے مقامات ظاہر کیے ہیں، دونوں صارفین نے اپنا مقام بدل کر ملک کے بجائے صرف ’علاقہ‘ دکھانا شروع کر دیا ہے۔

install suchtv android app on google app store