مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے واضح کیا ہے کہ پارٹی کے انفارمیشن ونگ کا پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کا آفیشل ایکس اکاؤنٹ پاکستان میں مقیم افراد کے بجائے بیرونِ ملک موجود کچھ پارٹی کارکن چلا رہے ہیں۔
شیخ وقاص اکرم نے ایک بار پھر دوہرایا کہ پارٹی کا انفارمیشن ونگ اس اکاؤنٹ کے انتظام یا اس کی سرگرمیوں میں شامل نہیں ہے۔