واٹس ایپ کا مزید نئے فیچرز متعارف کروانے کا اعلان

واٹس ایپ جلد صارفین کی سہولت کے لیے نیا فیچر متعارف کرانے والی ہے فائل فوٹو واٹس ایپ جلد صارفین کی سہولت کے لیے نیا فیچر متعارف کرانے والی ہے

پیغام رسانی کی مشہور ایپلی کیشن واٹس ایپ جلد صارفین کی سہولت کے لیے نیا فیچر متعارف کرانے والی ہے۔

واٹس ایپ کی تمام سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق، یہ فیچر آئی او ایس صارفین کے لیے چند دنوں میں لانچ کیا جائے گا۔

ویب سائٹ کے مطابق نئے فیچر کا نام "قریب دوستوں کے ساتھ اسٹیٹس اپڈیٹس" ہوگا۔

جس کے ذریعے صارفین اسٹیٹس پوسٹ کرنے کے دوران قریبی دوستوں کی ایک لسٹ تیار کر سکیں گے اور ان کا اسٹیٹس صرف اسی لسٹ میں شامل افراد کو نظر آئے گا۔

اس سے قبل انسٹاگرام پر کلوز فرینڈز کی لسٹ کا فیچر دستیاب تھا، جہاں صارفین محدود افراد کا انتخاب کر کے اپنے اسٹیٹس شیئر کرتے تھے۔

تاہم واٹس ایپ بیٹا انفو نے فی الحال یہ نہیں بتایا کہ فیچر کب تک صارفین کے استعمال میں ہوگا۔

 

install suchtv android app on google app store