واٹس ایپ میں دو نئے بہترین فیچرز کا اضافہ

واٹس ایب فوائل فوٹو واٹس ایب

واٹس ایپ کی جانب سے 2 نئے فیچرز کو متعارف کرایا جا رہا ہے جن کا مقصد اس میسجنگ پلیٹ فارم کا استعمال زیادہ آسان اور بہتر بنانا ہے۔

واٹس ایپ کے بیٹا (beta) ورژن میں ان فیچرز کی آزمائش کی جا رہی ہے۔

ان میں سے ایک فیچر اسٹیٹس اپ ڈیٹس کے حوالے سے ہے جبکہ دوسرا گروپ چیٹس کے لیے ہے۔

پہلا فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں نظر آیا۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین اسٹیٹس اپ ڈیٹس کے لیے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ایڈیٹنگ ٹولز کو استعمال کرسکیں گے۔

میٹا اے آئی پر مبنی یہ ایڈیٹنگ ٹولز اس وقت موجود ایفیکٹس لیبل کے نام سے موجود فلٹرز بٹن کی جگہ لیں گے۔

نئے ٹولز کے ذریعے صارفین اے آئی کی مدد سے تصویر کو تبدیل کرسکیں گے۔

اس کے علاوہ صارفین تصاویر میں اشیا کو شامل کرسکیں گے یا پس منظر کو ہٹا سکیں گے جبکہ اسے انیمیٹ بھی کروا سکیں گے۔

دوسرا فیچر بھی اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے بیٹا ورژن میں نظر آیا۔

اس فیچر سے واٹس ایپ گروپ چیٹس کو فالو کرنا آسان ہو جائے گا۔

اس فیچر کے تحت کسی گروپ کی حالیہ ہسٹری کو دیکھا جاسکے گا جس سے گروپ کے نئے صارفین جوائن کرنے کی تاریخ سے قبل 24 گھنٹے پہلے پوسٹ کیے گئے میسجز کو دیکھ سکیں گے۔

اس طرح گروپ ایڈمن کو انہیں یہ میسجز مینوئلی بھیجنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

یہ فیچر کسی گروپ کے ایڈمن کو گروپ پرمیشن اسکرین پر نظر آئے گا۔

اس فیچر کے تحت 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار میسجز کی ہسٹری کو شیئر کرنا ممکن ہوگا۔

 
install suchtv android app on google app store