ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے واٹس ایپ سے اپنی کمپنی کے چیٹ بوٹ کے علاوہ دیگر تمام کمپنیوں کے چیٹ بوٹس ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔
میٹا کے مطابق یہ پابندی 15 جنوری 2026 سے نافذ ہوگی، جس کے بعد وہ چیٹ بوٹس جو براہِ راست صارفین کے لیے کام کرتے ہیں، واٹس ایپ پر دستیاب نہیں رہیں گے۔
کمپنی کے مطابق یہ پابندی صرف ان چیٹ بوٹس پر ہوگی جو صارفین کو براہِ راست فراہم کی جائیں، نہ کہ کسٹمر سپورٹ یا دیگر خدمات کے طور پر۔
میٹا کا مقصد اپنی مصنوعی ذہانت کی خدمات کو اپنے پلیٹ فارم تک محدود رکھنا اور دیگر کمپنیوں کے چیٹ بوٹس کے مقابلے میں اپنی سروس کو نمایاں بنانا ہے۔ اس اقدام کے بعد واٹس ایپ صارفین کو صرف میٹا کے چیٹ بوٹ تک رسائی حاصل ہوگی، جبکہ دیگر کمپنیوں کے چیٹ بوٹس کی سہولت ختم ہو جائے گی۔
ماہرین کے مطابق یہ اقدام عالمی سطح پر مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں میٹا کی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کا مقصد کمپنی کی خدمات کو زیادہ وسیع اور نمایاں بنانا ہے۔