واٹس ایپ گروپس کے لیے نیا اور دلچسپ فیچر آزمائش کے مراحل میں

واٹس ایپ گروپ مینجمنٹ فائل فوٹو واٹس ایپ گروپ مینجمنٹ

واٹس ایپ نے گروپ ایڈمنز کے لیے نئے طاقتور فیچرز کی جانچ شروع کر دی ہے، جو انہیں مزید کنٹرول فراہم کریں گے۔

واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق واٹس ایپ پر گروپ انوائٹ لنک تک رسائی کے نئے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی۔

فیچر کے تحت گروپ ایڈمنز فیصلہ کر سکیں گے کہ گروپ انوائٹ لنک یا کیو آر کوڈ کو تمام ممبرز کے لیے قابل رسائی بنایا جائے یا صرف ایڈمنز تک محدود رکھا جائے۔

اس وقت صرف ایڈمنز ہی گروپ انواٹ لنک دیکھ اور شیئر کر سکتے ہیں، جس سے بڑے گروپس میں نئے ممبرز کو شامل کرنے میں تاخیر ہوتی ہے۔

تاہم نئے فیچر کے ذریعے ایڈمنز آپشن فعال کر کے تمام ممبرز کو لنک یا کیو آر کوڈ شیئر کرنے کی اجازت دے سکیں گے۔

مذکورہ فیچرخاص طور پر ایونٹس یا بڑے کمیونٹی گروپس کے لیے مفید ہوگا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ نئے فیچر کے تحت بھی ڈیفالٹ طور پر مذکورہ فیچر بند رہگ گا، جس سے گروپ کی رازداری برقرار رہے گی۔

ابھی مذکورہ فیچر تک محدود صارفین کو رسائی دی گئی ہے اور خیال ظاہر کیا جا رہا ہے۔

کہ جلد ہی اس فیچر کو گروپ سیٹنگز کے ایڈمن ٹولز میں جلد شامل کرکے مزید صارفین کو بھی اس تک رسائی دے دی جائے گی۔

واٹس ایپ کا مذکورہ اقدام ایڈمنز کے لیے گروپ مینجمنٹ کو آسان اور لچکدار بنانے کی کوشش ہے۔

install suchtv android app on google app store