واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف کروانے کا اعلان

میٹا کمپنی فائل فوٹو میٹا کمپنی

میٹا کمپنی کے بانی مارک زکربرگ نے اپنی ایک نئی فیس بُک پوسٹ میں واٹس ایپ میں نئے فیچر ’کمیونٹیز‘ کا اعلان کیا ہے جو اس سال کے اختتام تک عام صارفین کےلیے دستیاب ہوگا۔

زکربرگ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یکساں نوعیت کے مختلف واٹس ایپ گروپس کو ایک ہی کمیونٹی میں رکھتے ہوئے بامقصد اور مفید رابطوں کو بہتر بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کھانے کو بغیر نمک کے نمکین بنانے والی 'الیکٹرک چوپ اسٹکس' تیار

مثلاً ایک ’’اسکول کمیونٹی‘‘ کے تحت وہ تمام گروپس اور افراد اکٹھے کیے جاسکتے ہیں جن کا تعلق کسی خاص اسکول کی مختلف جماعتوں اور شعبوں سے ہو۔

اس کمیونٹی کے ذریعے عمومی نوعیت کے اعلانات بھی کیے جاسکتے ہیں اور اسکول کے مختلف شعبوں کو ایک دوسرے سے مربوط بھی کیا جاسکتا ہے۔

اسی طرز پر محلہ کمیٹی یا دفتری امور سے متعلق کمیونٹیز بھی تخلیق کی جاسکتی ہیں اور کام میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store