بنگلادیش کے سینئر کھلاڑی کا پاکستان آنے سے انکار،بنگلہ دیشی ٹیم مشکلات کا شکار

بنگلا دیش کے سب سے تجربہ کار کھلاڑی مشفیق الرحیم نے پاکستان آنے سے انکار کردیا فائل فوٹو بنگلا دیش کے سب سے تجربہ کار کھلاڑی مشفیق الرحیم نے پاکستان آنے سے انکار کردیا

بنگلا دیش کے سب سے تجربہ کار کھلاڑی مشفیق الرحیم نے پاکستان آنے سے انکار کردیا۔

پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بنگلادیش کو ایک اور جھٹکا لگ گیا، معطلی کے باعث انٹرنیشنل کرکٹ سے باہر آل راؤنڈر شکیب الحسن کے بعد سب سے سینئر کھلاڑی مشفیق الرحیم بھی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

بنگلادیشی چیف سلیکٹر منہاج العابدین نے مشفیق الرحیم کی عدم دستیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وکٹ کیپر بیٹسمین نے پاکستان جانے سے معذرت کی ہے۔

چیف سلیکٹر نے کہا کہ دورہ پاکستان کے حوالے سے جلد ہی اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا تاہم مشفیق الرحیم ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

یاد رہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے میچ 24، 25 اور 27 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

بنگلا دیش کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جاچکا ہے، شعیب ملک اور محمد حفیظ کی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

ہیڈکوچ مصباح الحق نے قومی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بابراعظم ٹیم کے کپتان ہوں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد بٹ، احسان علی، حارث رؤف، افتخار احمد، عماد وسیم، خوشدل شاہ، شعیب ملک، محمد حسنین، موسیٰ خان، محمد رضوان، شاداب خان، عثمان قادر اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store