آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز کے پہلے 2 ٹیسٹ میچز ہارنے والی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر مارک ووڈ انجری کی وجہ سے ایشز سیریز سے باہر ہوگئے۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق مارک ووڈ کو پرتھ میں پہلے ٹیسٹ کے دوران انجری ہوئی تھی جس سے اب تک وہ صحتیاب نہ ہوسکے۔
کرکٹ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ مار ک ووڈ کی جگہ میتھیو فشر کو انگلینڈ کے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 5 ٹیسٹ میچز پر مشتمل ایشز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر سے شروع ہوگا۔