قومی کرکٹرز بی پی ایل مکمل کیوں نہیں کھیل سکیں گے؟ اہم وجہ سامنے آگئی

قومی کرکٹرز کا بی پی ایل کھیلنے سے متعلق اہم اعلان سامنے آ گیا فوٹو فائل قومی کرکٹرز کا بی پی ایل کھیلنے سے متعلق اہم اعلان سامنے آ گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا بنگلا دیش پریمیئر لیگ ( بی پی ایل) مکمل کھیلنے کا امکان نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی ڈیوٹی کی وجہ سے قومی کرکٹرز مکمل بی پی ایل نہیں کھیل سکیں گے کیونکہ بی پی ایل کے لیے چنے جانے والے کھلاڑیوں میں زیادہ تر قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے مستقل حصہ ہونے والے کھلاڑیوں کو این او سی نہ دیے جانے کا بھی آپشن ہے مگر کھلاڑیوں کے این او سی کا معاملہ کیس ٹو کیس دیکھا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے تاحال بی پی ایل کے لیے این او سی دینے سے انکار نہیں کیا ہے مگر پاکستان کے کرکٹرز کی پوزیشن کا بی پی ایل کی ٹیموں کو علم ہے لہٰذا وہ متبادل کھلاڑی دیکھ سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش پریمیئر لیگ 26 دسمبر سے 23 جنوری تک شیڈولڈ ہے اور اس دوران پاکستان نے سری لنکا کا دورہ کرنا ہے جب کہ آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز جنوری کے آخر میں شیڈولڈ ہے۔

بی پی ایل میں صائم ایوب ، خواجہ نافع ، صفیان مقیم ، صاحبزادہ فرحان محمد نواز منتخب ہو ئے ہیں جب کہ جہانداد خان ، احسان اللہ ، حیدر علی ، عثمان خان، ابرار احمد اور محمد عامر بھی شامل ہیں۔

صائم ایوب ، صاحبزادہ فرحان ، محمد نواز ، عثمان خان اور ابرار احمد اسکواڈ کا مستقل حصہ ہیں، پاکستان ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی میچز ڈمبولا اسٹیڈیم میں 7، 9 اور 11 جنوری کو کھیلنے جائے گی۔

install suchtv android app on google app store