کیا بی بی ایل میں شامل پاکستانی کھلاڑی پورا سیزن کھیلیں گے؟

ٹوڈ گرین برگ کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ کا مکمل سیزن کھیلنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے فائل فوٹو ٹوڈ گرین برگ کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ کا مکمل سیزن کھیلنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو ٹوڈ گرین برگ کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کا مکمل سیزن کھیلنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ ٹوڈ گرین برگ نے بی بی ایل میں شامل پاکستانی کھلاڑیوں اور دورہ پاکستان پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جن کھلاڑیوں کے بی بی ایل معاہدے ہیں، وہ پورا سیزن کھیلیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ شیڈول کے مطابق ہوگا، اور سیریز کی تاریخوں کا اعلان ہونا باقی ہے۔ دورے کے حوالے سے ایشیز سیریز کے بعد کھلاڑیوں سے بات کی جائے گی۔

ٹوڈ گرین برگ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو سکیورٹی کے حوالے سے تمام معاملات سے آگاہ کریں گے، 2022 میں کھلاڑیوں کے ساتھ پاکستان جا چکا ہوں اور یہ بڑا اچھا تجربہ تھا۔

واضح رہے کہ دورہ سری لنکا کی وجہ سے پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کا بی بی ایل کا پورا سیزن نہ کھیلنے کا خدشہ تھا، پاکستان نے جنوری میں سری لنکا کا دورہ کرنا ہے۔

install suchtv android app on google app store