لیجنڈری پاکستانی کھلاڑی دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال داخل

پاکستان کے معروف کرکٹر جاوید میانداد کو دل میں تکلیف کے باعث اسپتال لے جایا گیا فائل فوٹو پاکستان کے معروف کرکٹر جاوید میانداد کو دل میں تکلیف کے باعث اسپتال لے جایا گیا

پاکستان کے معروف کرکٹر جاوید میانداد کو دل میں تکلیف کے باعث اسپتال لے جایا گیا۔ نجی میڈیا کے مطابق جاوید میانداد کو ابتدائی طور پر دل کے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے معائنہ کرنے کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی۔

رپورٹ کے مطابق سابق ٹیسٹ کپتان کراچی میں قومی ادارہ امراض قلب پہنچے، ڈاکٹرز نے ان کے ضروری ٹیسٹ کرنے کے بعد اینجیوگرافی کی اور رپورٹ کے مشاہدے کے بعد اُن کو صحت مند قرار دے دیا۔

دوسری جانب جاوید میاں داد نے این آئی سی وی ڈی میں دی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

گھر روانگی سے قبل جاوید میاں داد کا کہنا تھا کہ میں بہت بہتری محسوس کر رہا ہوں، اللہ کا کرم رہا اور قوم کی دعائیں رہیں تو صحت میں مزید بہتری آئے گی۔

install suchtv android app on google app store