حکومت کا ڈیجیٹل کاروبار کے فروغ کیلے اہم اقدام، پہلی ڈیجیٹل اکانومی کونسل کا قیام

ڈیجیٹل کاروباروں فائل فوٹو ڈیجیٹل کاروباروں

حکومت پاکستان نے ملک میں ڈیجیٹل کاروباروں کے فروغ اور آن لائن کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے پہلی ڈیجیٹل اکانومی کونسل کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ اقدام پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی (PDA) کے تحت عمل میں لایا جا رہا ہے، جو وزارت اطلاعات و ٹیکنالوجی کے زیرِ انتظام کام کرتی ہے۔ پی ڈی اے نے کونسل کے ڈھانچے کی تشکیل کے لیے 40 اہم ڈیجیٹل کمپنیوں سے مشاورت کی ہے تاکہ پالیسی سازی زیادہ جامع اور مؤثر ہو۔

حکام کے مطابق یہ کونسل آن لائن کاروباری ضوابط، ٹیکس پالیسیز اور دیگر متعلقہ فریم ورک پر مشورے فراہم کرے گی، جبکہ نجی شعبے کو پالیسی سازی میں شامل کرنے سے ایک مضبوط اور متوازن ڈیجیٹل معیشت قائم کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید برآں، کونسل نجی شعبے کے درمیان تعاون کو فروغ دے گی، علم کے اشتراک کے مواقع فراہم کرے گی، اور ڈیجیٹل سرمایہ کاری کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ اس کے ذریعے حکومت کو مارکیٹ کے نئے رجحانات کو سمجھنے اور کاروباری چیلنجز کے حل تلاش کرنے میں بھی مدد ملے گی۔وزیر اعظم پاکستان کے زیرِ صدارت اس کونسل کا باقاعدہ افتتاح متوقع ہے، جس سے نجی شعبے کی مہارت کو پالیسی سازی میں شامل کرنے کا عزم ظاہر ہوتا ہے اور حکومت اور صنعت کے درمیان مؤثر رابطے کے فروغ کی توقع ہے۔

 

install suchtv android app on google app store