ٹرائی نیشن سیریز: سری لنکا کے خلاف میچ میں بابر اعظم کو آرام کروانے کی تجویز

ٹرائی سیریز کے آج ہونے والے میچ میں سری لنکا کے خلاف بابر اعظم کو آرام کروانے کی تجویز سامنے آئی ہے فائل فوٹو ٹرائی سیریز کے آج ہونے والے میچ میں سری لنکا کے خلاف بابر اعظم کو آرام کروانے کی تجویز سامنے آئی ہے

ٹرائی سیریز کے آج ہونے والے میچ میں سری لنکا کے خلاف بابر اعظم کو آرام کروانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بابر اعظم کی عدم موجودگی میں حسن نواز کو نمبر پانچ پر بھیجنے کا پلان زیر غور ہے، جبکہ کپتان سلمان علی آغا ممکنہ طور پر نمبر تین پر بیٹنگ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج کے میچ میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی واپسی متوقع ہے۔

اسی طرح نسیم شاہ کی ٹیم میں شمولیت کے امکانات بھی روشن ہیں، جبکہ وسیم جونیئر اور سلمان مرزا کو ڈراپ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اہم میچ آج شام 6 بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store