بابر اعظم کا شاندار کیچ، ویڈیو وائرل

بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف فرسٹ سلپ میں لاجواب کیچ پکڑ کر شائقین کرکٹ کو حیران کر دیا، فائل فوٹو بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف فرسٹ سلپ میں لاجواب کیچ پکڑ کر شائقین کرکٹ کو حیران کر دیا،

راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف فرسٹ سلپ میں لاجواب کیچ پکڑ کر شائقین کرکٹ کو حیران کر دیا، جس کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو جیت کے لیے 300 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جواب میں مہمان ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 293 رنز بنا سکی، اور یوں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

میچ کے 26ویں اوور میں حارث رؤف کی گیند پر بابر اعظم نے فرسٹ سلپ میں ڈائیو لگاتے ہوئے ایک ہاتھ سے شاندار کیچ تھاما۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سری لنکن بیٹر سماراوکرما کریز سے باہر نکل کر شاٹ کھیلنے کی کوشش میں ایج دے بیٹھے، اور بابر اعظم نے بجلی کی سی پھرتی سے ڈائیو لگاتے ہوئے کیچ مکمل کیا۔

بابر اعظم کے اس شاندار کیچ کے بعد سماراوکرما کی اننگز 39 رنز پر تمام ہوئی، جب کہ بابر کے کیچ کی تعریف سوشل میڈیا پر ہر طرف سنائی دے رہی ہے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 9 اوورز میں 53 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین تین میچوں کی سیریز کھیلی جارہی ہے، اس کے بعد سہ ملکی ٹی 20 سیریز کھیلی جائے گی جس میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے شامل ہیں۔

install suchtv android app on google app store