پاکستان کرکٹ بوررڈ نے سہ ملکی سیریز کے لئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے۔
سابق ویسٹ انڈین فاسٹ باؤلر ریون کنگ کو ٹی ٹوئنٹی سہ ملکی سیریز کے لئے میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔
پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے ایونٹ میں حصہ لیں گے، تین ملکی ٹورنامنٹ 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلا جائے گا۔
پی سی بی کے مطابق احسن رضا، فیصل آفریدی، راشد ریاض، طارق رشید اور عاصف یعقوب امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیں گے۔
واضح رہے کہ زمبابوے نے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، زمبابوے کی ٹیم اپنا پہلا میچ پاکستان کے خلاف 17 نومبر کو راولپنڈی میں کھیلے گی۔
راولپنڈی میں ہی 19 نومبر کو زمبابوے کا مقابلہ سری لنکا سے ہو گا، 22 نومبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مقابلہ ہو گا۔
23 نومبر کو زمبابوے کا مقابلہ لاہور قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سے ہو گا۔ 25 نومبر کو زمبابوے سری لنکا کا دوبارہ سامنا کرے گا۔
27 نومبر کو سری لنکا اور پاکستان ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے۔
سہ ملکی سیریز کا فائنل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 29 نومبر کو کھیلا جائے گا۔