حسن علی کا بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں نیا ریکارڈ

بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں حسن علی نے پانچ وکٹیں حاصل کرکے نیا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ فائل فوٹو بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں حسن علی نے پانچ وکٹیں حاصل کرکے نیا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں حسن علی نے پانچ وکٹیں حاصل کرکے نیا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پاک بنگلہ دیش میچ میں پاکستان نے فتح حاصل کی، اس فتح میں حسن علی کی شاندار باؤلنگ نے بھی اہم کردار ادا کیا۔

فاسٹ باؤلر نے بنگلہ دیش کے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، انہوں نے 3.2 اوورز میں تیس رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کا اعزاز حاصل کرنے والے وہ چوتھے پاکستانی باؤلر بن گئے ہیں ان سے پہلے یہ اعزاز عمر گل، عماد وسیم اور سفیان مقیم حاصل کر چکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store