آئی سی سی ورلڈکپ فائنل کون جیتے گا؟ میتھیو ہیڈن کی پیشگوئی

ورلڈ کپ کا فائنل اتوار 19 نومبر کو بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا فائل فوٹو ورلڈ کپ کا فائنل اتوار 19 نومبر کو بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل اتوار 19 نومبر کو بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا اگلا ورلڈ چیمپئن کون ہوگا اس بارے میں سابق آسٹریلوی کرکٹر میتھیو ہیڈن نے پیشگوئی کی ہے۔

سابق آسٹریلوی بیٹر میتھیو ہیڈن نے ورلڈ کپ 2023 کی ممکنہ فاتح ٹیم کے حوالے سے پیشگوئی کی جس کو آئی سی سی نے انسٹاگرام اسٹوری کے طور پر شیئر کیا ہے۔

میتھو ہیڈن کا کہنا ہے کہ مجھے پورا یقین ہے کہ بھارت ورلڈ کپ جیتے جاتے اور کیوں جیتیں گے اس کی کئی وجوہات ہیں۔

سابق آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ بھارت کو سوا ارب سے زائد لوگوں کی سپورٹ حاصل ہوگی۔ وہ بہترین کرکٹ کھیل رہے ہیں اور دباؤ میں زیادہ نکھر کر سامنے آتے ہیں اور پوری ٹیم متحدہ ہوکر کھیلتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کا بولنگ اٹیک بہت تجربہ کار ہے حتیٰ کہ نوجوان محمد سراج ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ بنا ور اپنی کارکردگی سے نمایاں ہو گیا۔

میتھو ہیڈن نے کہا کہ بھارت کے پاس تجربہ کار کوہلی ہے جس کی فارم کا یہ عالم ہے کہ وہ رواں ورلڈ کپ میں اب تک 700 سے زائد رنز کر چکا ہے۔ روہت شرما کی فارم، شبھمن گل کی کلاس اور ان کے پاس شریاس ائیر بھی ہے اور یہ سب عوامل انہیں ورلڈ کپ جیتنے کے لیے فیورٹ بناتی ہیں۔

انہوں نے کہا مزید کہا ہے لیکن اس میچ میں ایک ایکس فیکٹر بھی ہے اور وہ ہے آسٹریلیا۔ جو ورلڈ کپ مسلسل جیت چکے ہیں اور جیتنا جانتے ہیں۔

میتھو ہیڈن نے آسٹریلوی کھلاڑیوں کا جوش بڑھاتے ہوئے کہا کہ لڑکوں اس بڑے میچ کے اسٹیج پر ہم ایک بار پھر موجود ہیں۔ میدان میں اترو اور اپنا بہترین کھیل پیش کر کے ٹورنامنٹ کا اچھا اختتام کریں۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ میرا دل کہہ رہا ہے کہ آسٹریلیا مقابلہ کرے گا اور ورلڈ کپ جیتے گا۔

install suchtv android app on google app store