ہرشیت رانا کو جنوبی افریقا کے بیٹر کے خلاف اشارہ کرنا مہنگا پڑا

ہرشیت رانا فائل فوٹو ہرشیت رانا

 

ہرشیت رانا پر جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میں آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا الزام ثابت ہوگیا۔

آئی سی سی نے جنوبی افریقہ کے بیٹر بیویس کو کئے جانے والا اشارہ قابل اعتراض قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ باؤلر نے لیول ون کی خلاف ورزی کی ہے۔

آئی سی سی نے اسے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی قراردیا ہے، بھارتی باؤلر ہرشیت رانا نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے میچ ریفری کی تجویز کردہ سزا قبول کر لی ہے۔ ہرشیت رانا کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کا اضافہ ہو گیا ہے، یہ واقعہ جنوبی افریقہ کی اننگز کے 22 ویں اوور میں ہوا۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بیویس کو آؤٹ کرنے کے بعد ڈریسنگ روم کی طرف اشارہ بھارتی باؤلر کے خلاف کارروائی کا باعث بنا۔ یہ بھی پڑھیں:حکومت کو 4 دن کا وقت، 8 دسمبر سے صوبہ بھر میں ؟ بڑااعلان ہو گیا

install suchtv android app on google app store