اگلے 24 گھنٹوں کا موسم کیسا رہے گا؟ اہم پیشگوئی سامنے آ گئی

محکمۂ موسمیات نے آنے والے دن میں ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی اور پہاڑی علاقوں میں موسم سرد رہنے کی توقع ظاہر کی ہے فائل فوٹو محکمۂ موسمیات نے آنے والے دن میں ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی اور پہاڑی علاقوں میں موسم سرد رہنے کی توقع ظاہر کی ہے

محکمۂ موسمیات نے آنے والے دن میں ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی اور پہاڑی علاقوں میں موسم سرد رہنے کی توقع ظاہر کی ہے۔ محکمہ کے مطابق صبح اور رات کے اوقات میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے، جبکہ کچھ مقامات پر صبح کے وقت ہلکی دھند بھی پڑ سکتی ہے۔

اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی ہے۔ مری اور گلیات سمیت بالائی علاقوں میں بھی سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے اکثر میدانی علاقوں میں سموگ اور دھند کی صورتحال برقرار رہنے کی توقع ہے۔

سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے کئی اضلاع میں بھی خشک اور سرد موسم غالب رہے گا، جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور قدرے خشک رہنے کی توقع ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہا، جبکہ پہاڑی علاقوں میں سردی میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ پنجاب کے چند میدانی علاقوں میں ہلکی دھند بھی رپورٹ ہوئی۔

install suchtv android app on google app store