ٹیکنالوجی سے متعلق بابا وانگا کی اہم پیشگوئی

نابینا نجومی بابا وانگا کی جانب سے سال 2026 کے لیے کی گئی پیشگوئیاں سامنے آ گئیں فائل فوٹو نابینا نجومی بابا وانگا کی جانب سے سال 2026 کے لیے کی گئی پیشگوئیاں سامنے آ گئیں

دنیا بھر میں مشہور نابینا نجومی بابا وانگا کی جانب سے سال 2026 کے لیے کی گئی پیشگوئیاں ایک بار پھر سامنے آتے ہی موضوعِ بحث بن گئی ہیں۔ بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی بابا وانگا 1911 میں پیدا ہوئیں اور 1996 میں 85 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

وہ اپنے دعوؤں کی وجہ سے عالمی سطح پر مشہور ہوئیں اور کہا جاتا ہے کہ انہوں نے متعدد تاریخی اور افسوسناک واقعات کی پیشگوئی کی، جن میں 9/11 حملوں کا مبینہ تذکرہ بھی شامل ہے۔

بابا وانگا کی بینائی 12 سال کی عمر میں بلغاریہ میں آنے والے ایک شدید مٹی کے طوفان کے باعث چلی گئی تھی۔

انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے سال 5079 تک کے واقعات دیکھ لیے ہیں، اور ان کے مطابق اس کے بعد دنیا کا وجود ختم ہوجائے گا۔

2026 کی پیشگوئیاں

بابا وانگا کی جن پیشگوئیوں نے زیادہ توجہ حاصل کی ہے، ان میں ایک 2026 میں بڑی قدرتی آفات سے متعلق ہے۔

ان کے مطابق شدید زلزلے، آتش فشاں پھٹنے اور موسم کی شدت زمین کے 7 سے 8 فیصد حصے کو متاثر کر سکتی ہے۔

گزشتہ برسوں میں یورپ میں ریکارڈ گرمی کی لہریں، آسٹریلیا اور کینیڈا میں جنگلات کی تباہ کن آگ اور میانمار میں ہولناک زلزلے دیکھتے ہوئے اس پیشگوئی پر مزید بحث جاری ہے۔

عالمی تنازعات سے متعلق دعوے

بابا وانگا کا نام بڑھتے عالمی تنازعات کی پیشگوئیوں سے بھی جوڑا جاتا ہے۔

9/11 کے بارے میں ان کی مبینہ پیشگوئی کے بعد ان کے دعووں کو مزید شہرت ملی، جبکہ وہ مبینہ طور پر تیسری عالمی جنگ کے امکان کا ذکر بھی کرچکی ہیں جس کے حوالے سے کچھ حلقے 2026 کو اہم تصور کرتے ہیں۔

بابا وانگا کے مطابق 2025 سے انسانیت کا زوال شروع ہوجائے گا اور 2026 میں عالمی طاقتوں چین ، روس اور امریکا میں تنازعات پیدا ہوسکتے ہیں۔

کچھ رپورٹس میں یہ بھی بتایاگیاہے کہ چین کی جانب سے تائیوان پر قبضے کی کوشش اور روس، امریکا کے درمیان براہ راست تصادم ہوسکتا ہے۔

بابا وانگا نے اس سال سے متعلق ایک پیشگوئی یہ بھی کی تھی کہ انسانوں کا دوسری مخلوق یا تہذیبوں کے ساتھ پہلی بار رابطہ ہوسکتا ہے، کچھ رپورٹس کے مطابق 2026 میں ایک بڑا خلائی جہاز زمین کے قریب آسکتا ہے، ایک وسیع خلائی جہاز زمین کی جانب بڑھ رہا ہے اور اسے انٹر اسٹیلر سے جوڑا جارہا ہے۔

بابا وانگا کی ایک پیشگوئی یہ بھی ہے کہ عالمی معیشت کے لیے2026 انتہائی مشکل ہوسکتا ہے، اس کے علاوہ باباوانگا کے مطابق مصنوعی ذہانت 2026 میں دنیا کے بڑے اور اہم شعبوں پر غلبہ حاصل کرلے گی جس سے نہ صرف ملازمت میں خلل پڑے گا بلکہ سنگین مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store