محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔
اعلامیے کے مطابق 13 سے 15 دسمبر کے دوران خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران گلگت بلتستان اور کشمیر کے کچھ علاقوں میں بارش اور برفباری ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 14 سے سے 15 دسمبر کے دوران بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔ راولپنڈی ،اسلام آباد، پشاور میں بوندا باندی اور مری میں ہلکی بارش ، برفباری کا امکان ہے۔
اس عرصے کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا ، بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائی رہے گی، 19 دسمبر سے مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے۔