انگلش کپتان بین اسٹوکس سمیت 8 کھلاڑیوں کی طبیعت ناساز، پہلا ٹیسٹ ملتوی ہونے کا امکان

انگلش کپتان بین اسٹوکس سمیت 8 کھلاڑیوں کی طبیعت ناساز فائل فوٹو انگلش کپتان بین اسٹوکس سمیت 8 کھلاڑیوں کی طبیعت ناساز

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ سے قبل انگلش کپتان بین اسٹوکس سمیت 8 کھلاڑیوں کی طبیعت ناساز ہوگئی، جس کے باعث پنڈی ٹیسٹ التوا کا شکار ہونے کاا مکان ہے۔

ذرائع کے مطابق بین اسٹوکس سمیت دوسرے کھلاڑی وائرل انفکیشن کا شکار ہوئے ہیں تاہم ٹیم ترجمان نے کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کے امکانات کو رد کردیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ طبعیت میں خرابی کے باعث ٹیسٹ سیریز کی آج شیڈول ٹرافی کی رونمائی ممکن نہیں ہوسکے اسے کل میچ سے قبل ری شیڈول کیا جائے گا۔

انگلش ٹیم کے آپشنل ٹریننگ سیشن میں صرف پانچ کھلاڑیوں نے شرکت کی، ٹیم مینجمنٹ نے پہلے ٹیسٹ کے لیے 12 کھلاڑیوں کا اعلان کر رکھا ہے، فی الحال یہ کہنا مشکل ہے کہ موجودہ صورتحال میں ٹیم تبدیلی ضرورت ہوگی یا نہیں۔

دوسری جانب دورہ پاکستان کیلئے انگلش ٹیم اپنے شیف کے ہمراہ آئی جو ان کے کھانے کے معیار کی نگرانی کررہا ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل سے راولپنڈی میں شیڈولڈ ہے۔

install suchtv android app on google app store