سابق آسٹریلوی کپتان کا اسٹیو اسمتھ سے متعلق بڑا دعویٰ

اسٹیو اسمتھ فائل فوٹو اسٹیو اسمتھ

سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ہے اگر اسٹیو اسمتھ آسٹریلیا کے لیے اوپن کریں گے تو وہ برائن لارا کا 400 رنز کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔

مائیکل کلارک کا کہنا ہے کہ اگر آسٹریلیا کے لیے ٹیسٹ میچز میں اسٹیو اسمتھ اننگز اوپن کرتے ہیں تو وہ نہ صرف دنیا کے بہترین اوپنرز میں سے ایک ہوں گے بلکہ ٹیسٹ میں برائن لارا کے 400 رنز کا ریکارڈ بھی توڑ سکتے ہیں۔

حال ہی میں پاکستان کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے بعد ریٹائر ہونے والے اوپنر ڈیوڈ وارنر کی جگہ پُر کرنے کے لیے آسٹریلیا کو بیٹر کی تلاش ہے۔ ایسے میں مائیکل کلارک نے اسمتھ کی حمایت کرتے ہوئے ان کے بہترین اوپنر بننے کی نشاندہی کی ہے۔

سابق ورلڈکپ وننگ کپتان نے کہا کہ اسمتھ بحیـثیت اوپنر اننگز کا آغاز کرنے کے محض 12 ماہ کے دوران دنیا کے بہترین اوپنرز کی صف میں کھڑے ہونگے۔

اوپنر کی حیثیت سے کھیلنے کا امکان اسمتھ کے لیے کافی کشش کا باعث ہوگا جو پہلے ہی اس پوزیشن پر کھیلنے کے خواہشمند نظر آتے ہیں۔

مارنس لبوشین کا ماننا ہے کہ شاید ان کے موجودہ ٹیم میٹ سے بہتر وہ جگہ کوئی پُر نہ کرسکے۔ یہ بھی امکانات موجود ہیں کہ کپتان پیٹ کمنز اس خیال سے متفق نہ ہوں۔

تاہم مائیکل کلارک چاہتے ہیں کہ اگلی ٹیسٹ سیریز سے اسٹیو اسمتھ اور عثمان خواجہ آسٹریلیا کے لیے اننگز کا آغاز کرتے نظر آئیں۔

install suchtv android app on google app store