قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نائب کپتان کا اعلان

قومی ٹیم فائل فوٹو قومی ٹیم

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نائب کپتان کا اعلان کر دیا۔

ذرائع کے مطابق محمد رضوان کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

محمد رضوان نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچوں کی سیریز میں نائب کپتان کے فرائض سر انجام دیں گے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 12 جنوری سے شروع ہو گی، آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے والے پاکستانی کھلاڑی نیوزی لینڈ پہنچ گئے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل شاداب خان قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نائب کپتان تھے تاہم بابر اعظم کی جانب سے کپتانی سے دستبرداری کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہین شاہ آفریدی کو قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کیا تھا۔

پاک-نیوزی لینڈ مکمل شیڈول:
پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ - 12 جنوری 2024 ایڈن پارک، آکلینڈ میں

دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ - 14 جنوری 2024 سیڈن پارک، ہیملٹن میں

تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ - 17 جنوری 2024 یونیورسٹی اوول، ڈنیڈن میں

چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ - 19 جنوری 2024 ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں

پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ - 21 جنوری 2024 ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ میں

نیوزی لینڈ اسکواڈ:
کین ولیمسن، ڈیون کونوے، فن ایلن، ٹم سیفرٹ، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، مچل سینٹنر، میٹ ہنری، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی، لوکی فرگوسن، ایڈم ملنے، بین سیئرز

پاکستان اسکواڈ:
شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، عامر جمال، عباس آفریدی، اعظم خان، بابر اعظم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ، افتخار احمد، محمد نواز، محمد رضوان ، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، اسامہ میر اور زمان خان

install suchtv android app on google app store