سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے سرفراز احمد کو اپنا پسندیدہ کپتان قرار دے دیا۔
محمد عامر نے نجی ٹی وی کے پروگرام گفتگو کرتے ہوئےسرفراز احمد کو اپنا پسندیدہ کپتان قرار دیا۔
دوسری جانب آسٹریلیا کے خلاف افغانستان کی شکست پر عمادوسیم نے کہا کہ میکس ویل نے ون ڈے کی تاریخ کی بہترین اننگز کھیلی جب کہ پاکستان کی ٹیم میں اسپنر کی کمی ہے۔
سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا کہ آسٹریلیا افغانستان میچ ورلڈکپ کا تاریخی میچ تھا جس دوران میکس ویل کپتان کو گائیڈ کررہا تھا۔