ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی پر کپتان کو ہٹانے کا مطالبہ

ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی پر کپتان کو ہٹانے کا مطالبہ فائل فوٹو

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ کی بدترین پرفارمنس پر ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ کپتان کو تبدیل کریں اور جو روٹ کو ڈراپ کریں۔

انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے کہا ہے کہ میں نے بڑی ٹیموں کی ایسی کارکردگی کم ہی دیکھی ہے، انگلینڈ کا فوکس ٹیسٹ کرکٹ پر رہا، ون ڈے میچز کم کھیلے۔

ناصر حسین کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی ورلڈ کپ کے لیے تیاریاں اچھی نہیں تھیں، انگلش ٹیم مکمل طور پر ایکسپوز ہو گئی ہے۔

انگلینڈ کے سابق کرکٹر ڈیوڈ لائیڈ نے کہا ہے کہ انگلینڈ کی بیٹنگ ماڈرن ڈے کرکٹ کی طرح نہیں تھی، ٹیم نے ورلڈ کپ کے لیے کوئی حکمتِ عملی نہیں بنائی۔

install suchtv android app on google app store