قومی ٹیم کے کپتان کی تبدیلی کا امکان، شاہد آفریدی داماد کے حق میں بول پڑے

شاہد آفریدی اور  شاہین شاہ آفریدی فائل فوٹو شاہد آفریدی اور شاہین شاہ آفریدی

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کے معاملے پر سابق کپتان اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے موجودہ کپتان شاہین شاہ آفریدی کی حمایت کر دی۔

پی سی بی نے ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک کے لیے مختصر فارمیٹ کی قیادت سونپی تھی مگر ان کی کپتانی میں نیوزی لینڈ سے سیریز چار ایک سے ہارنے کے بعد پی ایس ایل میں لاہور قلندر کی بدترین پرفارمنس کے بعد قومی ٹیم کی قیادت کی تبدیلی کی باتیں گردش کر رہی ہیں۔

ایسے میں سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی اپنے داماد اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے موجودہ کپتان شاہین شاہ آفریدی کی حمایت میں سامنے آ گئے ہیں۔

جون میں ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان ٹیم کی کپتانی تبدیل کرنے کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ شاہین کو کپتانی کی ذمے داری دی گئی تو اُسے وقت بھی دینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ٹیم کا کپتان کون ہوگا؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

کراچی میں رمضان فٹبال ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا تبدیلی کی باتیں سامنے آنے سے لگتا ہے کہ کپتان بنانے کا جو فیصلہ پہلے کیا گیا تھا یا تو وہ غلط تھا یا اب جو ہوگا وہ غلط ہوگا۔

install suchtv android app on google app store