راچی میں مون سون کی شدید اور ریکارڈ بارشوں کے دوران مختلف واقعات میں پچیس افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
شہر کے علاقہ گلستان جوہر میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعے میں ایک اپارٹمنٹ کی بیرونی دیوار گرنے کے باعث خواتین اور بچوں سمیت سات افراد جاں بحق ہو گئے۔
مزید اٹھارہ افراد دیوار اور چھت گرنے ڈوبنے اور کرنٹ لگنے کے واقعات میں جاں بحق ہوئے۔
تباہ کن بارشوں کے نتیجے میں شہر کے بیشتر علاقے زیر آب آگئے ہیں اور بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی ہے جبکہ لوگوں کی ایک کثیر تعداد سڑکوں اور انڈر پاسز پر جمع ہونے والے پانی میں پھنس کر رہ گئی۔
مزید جانئے: کراچی میں آسمانی بجلی گرنے سے 7 افراد جاں بحق
کراچی کے علاقے جوہڑ موڑ کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے رہائشی اپارٹمنٹ کی دیوار گر گئی جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت سات افراد جاں بحق، دیگر حادثات میں بھی آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے۔
افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پیش آیا۔ رہائشی فلیٹ کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے دیوار گر گئی۔ حادثے کے نتیجے میں چار بچوں اور 3 خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔
مزید پڑھیں: بارشوں کے باعث ٹرین آپریشن شدید متاثر، مسافروں کو مشکلات کا سامنا
بارشوں کے باعث نظامِ زندگی درہم برہم کا شکار، جمعرات کو کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والی موسلا دھار بارش کے سبب کراچی سٹی اور کینٹ اسٹیشنز پہنچنے والی قریباً تمام مسافر ٹرینیں اپنے شیڈول ٹائم سے 2 تا 4 گھنٹے کی تاخیر سے کراچی پہنچیں اور اسی مناسبت سے یہاں سے روانہ ہوئیں۔
جس کے باعث مسافروں خصوصاً خواتین، بچوں اور بزرگوں کو سخت دقت اٹھانا پڑی، جو بارش کی وجہ سے انتہائی مشکل سے اسٹیشن تو پہنچ گئے، مگر گیلے کپڑوں اور گیلے پلیٹ فارمز پر پہلے ٹرین کے انتظار اور پھر اس کی روانگی میں تاخیر کے سبب سخت پریشانی سے دوچار رہے۔
مزید پڑھیں: شہر کے عوام کو بحران کے وقت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، وزیر اعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کراچی میں ریلیف اور ریسکیو آپریشن کو خود مانیٹر کررہا ہوں، چیئرمین این ڈی ایم اے، گورنر سندھ سے متواتر رابطے میں ہوں۔
عمران خان نے کہا کہ چیئرمین این ڈی ایم اے کو ریسکیو کی ہدایت کی ہے، چیئرمین این ڈی ایم اے کو متاثرین کی طبی امداد، کھانا اور پناہ گاہ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔