ملک بھر میں موسم کی تبدیلی: بارش اور برف باری کی تازہ پیشگوئی سامنے آگئی

محکمۂ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برف باری کی پیشگوئی جاری کر دی ہے۔ محکمہ کے مطابق اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ مری، گلیات اور قریبی علاقوں میں بھی سرد اور ابر آلود موسم کی توقع ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، جبکہ سندھ کے مختلف حصوں میں موسم خشک، اور صبح و رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا میں بھی زیادہ تر علاقوں میں سرد اور ابر آلود موسم متوقع ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی پڑنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

بلوچستان میں موسم سرد اور خشک رہے گا، اور شمالی اضلاع میں صبح اور رات کے دوران شدید سردی کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان میں موسم سرد رہے گا، جبکہ مختلف مقامات پر ہلکی بارش اور بلند پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان بھی موجود ہے۔

اسی طرح، کشمیر کے چند علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برف باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store